نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بلندی اور کمال کا حصول کیسے ممکن ہے

انسان ساری زندگی دنیاوی اور اخروی ترقی اور درجات کی بلندی کے لیے کوشاں رہتا ہے. ہر صاحب نظر شخص خواہش مند ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دنیا اور آخرت میں بلندی اور کمال عطاء فرمائے. سوال یہ ہے کہ بلندی، کمال اور رفعت کا حصول کیسے ممکن ہو. ہم میں سے اکثر لوگ اس حقیقت سے ناآشنا ہیں. یہ بات زہن نشیں رھے کہ درجات کی بلندی کا زریعہ مجالس ھییں جو درجات کی بلندی کا باعث بنتی ہیں. 
اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا.. 
،، اے ایمان والو!جب تم سے کہا جائے کہ اپنی مجلس میں کشادگی پیدا کرو تو کشادہ ہو جایا کرو، اللہ تعالیٰ تمہیں کشادگی عطا فرمائے گا اور جب کہا جاےکہ کھڑے ہو جاو تو تم کھڑے ہو جایا کرو، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے درجات بلند  فرمائے گا جو تم میں سے ایمان لائے اور جنہیں علم سے نوازا گیا اور اللہ تعالیٰ ان کاموں سے جو تم کرتے ہو خوب آگاہ ہے،؛؛( المجادلۃ 11:58


اس آیت کریمہ کے مفہوم سے مندرجہ ذیل نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے 
١:, اس آیت کریمہ کے پہلے حصے میں المجالس جبکہ آخری حصہ میں العلم کا زکر ہے جس سے مجالس علم کی اہمیت کا اندازہ ہو رہا ہے 

٢:اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کے توسط سے مسلمانوں کو مجالس کے نشست وبرخاست کے آداب سمجھانے کے بعد فرمایا کہ اگر تم یہ آداب مجالس پر عمل کرو تو اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان اور علم والوں کے درجات بلند فرمائے گا گویا اللہ تعالیٰ نے درجات کی بلندی اور مجالس کو باہم منسلک کر دیا ہے 

٣:  اس آیت کریمہ سے یہ بھی واضح ہو تا ہے کہ مجلس میں بیٹھنے سے درجات کی بلندی تبھی نصیب ہو گی کہ جب بیٹھنے والے کو کوئی روحانی اور اخروی نفع حاصل ہو اور اس کی خیر میں اضافہ ہو بالفاظ دیگر روحانی اخروی یا دینی کسی بھی اعتبار سے خیر میں اضافہ درجات کی بلندی کا باعث بنتا ہے 
اس ضمن میں بہت سے سوالات سامنے آتے ہیں مثلاً وہ کون سی مجالس ہیں جو بیٹھنے والے کے ایمان اور علم میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں کیسی مجالس اور اوصاف کے حامل ھم نشیں کا انتخاب کیا جائے. مجالس کے عنوان کیا ھوں. تو پھر اس سلسلے میں حضور اکرم صلعم کے ان فرامین سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں جن میں آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم نےایسی مجالس اور ہم نشینوں کی صفات بیان کی ہیں؛؛ 
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صل علی علیہ والہ وسلم ہمارے بہترین ہم نشیں کون ہے آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا دیکھنا تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد دلا دے جس کا بولنا تمہارے علم میں اضافہ کر داور جس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دہانی کروا دے
جس طرح ماحول کے انسانی جسم پراثرات ہوتے ہیں اسی طرح صحبت صالحین اور مجالس علم کے قلب وروح پر اثرات مرتب ہو تے ہیں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

محمد علی سدپارہ.. پھاڑوں کا بیٹا پھاڑوں کے دامن میں ھمیشہ کے لیے سو گیا

محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق: ’پہاڑوں کا بیٹا‘ کوہ پیمائی جس کے خون میں رچی بسی تھی تحریر : میاں ظاہر حفیظ ،تصویر کا ذریعہ INSTAGRAM/@14DAWA ،تصویر کا کیپشن سردیوں میں کے ٹو سر کرنے کی مہم میں شامل کوہ پیما: جے پی موہر، محمد علی سدپارہ اور جان سنوری (دائیں سے بائیں) گلگت بلتستان کے حکام نے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے تین کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تلاش کے لیے جاری کارروائی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو موہر کو پانچ فروری کو آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر کے ٹو کی چوٹی کے قریب آخری مرتبہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے دیکھا تھا جو آکسیجن ریگولیٹر کی خرابی کی وجہ سے مہم ادھوری چھوڑ کر واپس آنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ اس مہم میں بطور ہائی ایلٹیچیوڈ پورٹر شریک تھے۔ اپنے والد سمیت تینوں کوہ پیماؤں کی موت کا اعلان بھی ساجد سدپارہ نے ہی جمعرات کو سکردو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ساجد ...

محمد بن سلمان... اقتدار کے لیے گھناؤنی سازشیں کرنے والا حکمران

،تصویر کا ذریعہ REUTERS رواں ہفتے امریکہ کی نئی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر واضح انداز میں اشارے دیے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے کیسے اپنے آپ کو دور رکھے گی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جن پاسکی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے کلیدی اتحادی، سعودی عرب، سے امریکہ کے تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کی وساطت سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے قریبی تعلقات استور کر لے تھے اور اُن کو امریکہ کی طرف سے فروخت کیے گئے ہتھیاروں کو یمن کی جنگ میں بے دریغ استعمال کی کھلی چھٹی دے دی تھی۔ بظاہر اب ایسا نظر آ رہا ہے کہ صدر جو بائیڈن ولی عہد محمد بن سلمان کی بجائے سعودی عرب کے ساتھ اپنے معاملات براہ راست شاہ سلمان سے بات چیت کے ذریعے نمٹائیں گے۔ شاہ سلمان ولی عہد محمد بن سلمان کے والد ہیں، اُن کی عمر لگ بھگ 80 برس ہے اور ان کی صحت بھی بہت اچھی نہی امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آئندہ سے امریکی پالیسی قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی پاسداری کو ترجیج دینے ...

سورہ کوثر کے عددی معجزے

*سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے مجھے حیران کر رکھا ہے* سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے جملہ الفاظ 10 ہیں۔ قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے لیکن جب سورۃ الکوثر کی پہلی آیت میں 10 حروف ہیں۔ – سورۃ الکوثر کی دوسری آیت میں 10 حروف ہیں۔ – سورۃ الکوثر کی تیسری آیت میں 10 حروف ہیں۔ – اس پوری سورت میں جو سب سے زیادہ تکرار سے حرف آیا ہے وہ‏…حرف “ا” الف ہے جو 10 دفعہ آیا ہے۔ – وہ حروف جو اس سورت میں صرف ایک ایک دفعہ آئے ہیں انکی تعداد 10 ہیں۔ – اس سورت کی تمام آیات کا اختتام حرف “ر” راء پر ہوا ہے جو کہ حروفِ ہجا میں 10 واں حرف شمار ہوتا ہے۔ – قرآن مجید کی وہ سورتیں جو حرف “ر” راء پر اختتام پذیر ہو رہی ‏…ہیں، انکی تعداد 10 ہے جن میں سورۃ الکوثر سب سے آخری سورت ہے۔ سورت میں جو 10 کا عدد ہے اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ ذو الحجہ کے مہینے کا 10واں دن ہے جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا ” فصل لربک وانحر” “پس نماز پڑھو اور قربانی کرو” وہ دراصل قربانی کا دن ہے اللہ کی شان کہ یہ ‏…سب کچھ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت ، جو ایک سطر پر مشتمل ہے، میں آگیا آپکا کیا خیال ہے بڑی سورتوں کے متعلق!!! ‏اللہ ت...