1989 آپریشن چمک سیاچن جسکی کامیابی آج مغرب میں گونج رہی ہے..... سیاچن دنیا کا بلند ترین محاذِ جنگ جہاں دشمن سے بڑا ایک اور دشمن ہے۔ وہ ہے شدید ترین موسم جہاں کا درجہ حرارت سردیوں میں منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔ برف کا وہ صحرا جہاں برفانی طوفان اور لینڈ سلائیڈ ہونا معمول کی بات ہے۔ جہاں خون منجمد کر دینے والی بے مہرہوائیں جسم و جان کو شل کردیتی ہیں۔ لیکن سلام ہے عزم و ہمت کے ان پیکروں پر جن کے سینے میں دل کی جگہ پاکستان دھڑکتا ہے وہ برف کے اس ظالم ریگستان میں بھی Volunteer کرکے جاتے ہیںکہ اس بلند ترین مقام پر بھی سبز ہلالی پرچم اسی آن سے لہراتا رہے۔ سیاچن جہاں کے برفیلے تودوں تلے کتنے سجدے مدفون ہیں۔ جس کی یخ بستہ وادی میں کتنی اذانوں ، کتنے نعرئہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے آج بھی گونجتے ہیں۔ یہ ہے سیاچن۔۔۔ بہادروں کا مسکن۔ کچھ فتوحات لوحِ آسمانی پر لکھی جاچکی ہوتی ہیں۔ آج کی تحریر دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کی تاریخ کے ایک اہم ترین معرکے ،''آپریشن چمک ''کی داستان ہے۔ تحریر میری ضرور ہے لیکن تفصیلات و واقعات ان دو غازیانِ داستانِ شجاعت نے رقم ک...
My blog are to provide latest news information, latest articles. Different important topics are discussed for the information