پی این ایف کے "مشن" کے حامیوں کی تعداد
میں اضافہ کیوں اور کیسے ھو رھا ھے؟
پاکستان کی %60 آبادی پنجابی ھے۔ دنیا کی نویں بڑی قوم اور جنوبی ایشیاء کی تیسری سب سے بڑی قوم پنجابی ھے۔ مسلمان پنجابی مسلم امہ کی تیسری سب سے بڑی آبادی ھیں۔ دنیا میں پنجابی قوم کی کل آبادی 20 کروڑ ھے۔
مذھبی اعتبار سے پنجابی قوم چار مذاھب پر مشتمل ھے۔
1۔ پنجابی عیسائی کل آبادی کا %4 یا 80 لاکھ ھیں۔
2۔ پنجابی سکھ کل آبادی کا %14 یا 2 کروڑ 80 لاکھ ھیں۔
3۔ پنجابی ھندو کل آبادی کا %26 یا 5 کروڑ 20 لاکھ ھیں۔
4۔ پنجابی مسلمان کل آبادی کا %56 یا 11 کروڑ 20 لاکھ ھیں۔
میں نے 12 اگست 2011 کو پنجابی قوم کے لیے سیاسی حکمت عملی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پنجابی قوم پرستی کا کام شروع کیا تھا۔ لیکن پنجابیوں کی اکثریت
سوشل میڈیا پر سیاسی حکمت عملی کے ساتھ پنجابی قوم پرستی کے میرے کام سے غیر مطمئن یا ناخوش یا ناراض تھی۔
دوسری طرف میرا خیال تھا کہ؛ اگرچہ پنجابی میرے ساتھ اختلاف کرتے ھیں۔ تنقید کرتے ھیں۔ بدتمیزی کرتے ھیں۔ لیکن ان کے پاس سوشل میڈیا پر پنجابی قوم کے لیے کوئی مخصوص نظریہ اور سیاسی حربے نہیں ھے۔ وہ عملی میدان میں بھی منظم نہیں ھیں۔ لہذا ان کے رویہ سے پریشان ھونے کی ضرورت نہیں ھے۔
میرا مشن پنجابیوں کو سیاسی حربوں کے ساتھ ایک مخصوص نظریہ پر منظم کرنا تھا اور میری رائے تھی کہ؛
"سیاسی حکمت عملی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پنجابی قوم پرستی کا کام کرنے والی پنجابیوں کی ایک چھوٹی سی منظم ٹیم ' بہت بڑی تعداد میں لیکن غیر منظم انداز ' بغیر مخصوص نظریہ اور بغیر سیاسی حربوں کے ' عملی میدان میں کام کرنے والے پنجابیوں کی نسبت زیادہ طاقتور ھوجائے گی"۔
میں نے پنجابی قوم کے لیے سیاسی حکمت عملی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پنجابی قوم پرستی کا کام جاری رکھا اور 2011 کے اختتام سے قبل ایک پنجابی نے میری سیاسی حکمت عملی کی حمایت کرنا شروع کردی۔
2012 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 2 ھوگئی۔
2012 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 4 ھوگئی۔
2013 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 8 ھوگئی۔
2013 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 16 ھوگئی۔
2014 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 32 ھوگئی۔
2014 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 64 ھوگئی۔
2015 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 128 ھوگئی۔
2015 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 256 ھوگئی۔
2016 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 512 ھوگئی۔
2016 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 1،024 ھوگئی۔
2017 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 2،048 ھوگئی۔
2017 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 4،096 ھوگئی۔
2018 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 8،192 ھوگئی۔
2018 کے دوسرے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 16،384 ھوگئی۔
2019 کے پہلے نصف حصے میں تعداد دوگنا ھوکر 32،768 ھوگئی۔
ایک دانشمندانہ قول ھے کہ؛ "پہلے اپنے کام کی منصوبہ بندی کریں پھر منصوبے پر کام شروع کریں۔ اچھی منصوبہ بندی کرنے سے نصف کام ھو جاتا ھے"۔
میں نے پنجابی قوم کے لیے سیاسی حکمت عملی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پنجابی قوم پرستی کا کام کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے 8 سال صرف کردیے۔ تاکہ سوشل میڈیا پر دنیا کی نویں بڑی قوم پنجابی میں پنجابی قوم پرستی کی سوچ کو بیدار کرنے کے بعد منظم کیا جاسکے۔
چونکہ "کسی ناکام تحریک کی سب سے بڑی غلطی یہ ھوتی ھے کہ؛ وہ مقصد سے لاعلم لوگوں کو اکٹھا کر لیتی ھے۔ اس لیے تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ھے کہ؛ پہلے خاص مقصد کے لیے لوگوں کا ذھن تیار کیا جائے پھر اُنہیں اکٹھا کیا جائے۔"
لہذا سوشل میڈیا پر پنجابیوں میں پنجابی قوم پرستی کی سوچ اور پنجابی قوم پرستی کا سیاسی شعور بیدار کرنے کے لیے 1000 سے زیادہ مضامین لکھے۔ اس طرح نصف کام مکمل ھوگیا اور پنجابیوں میں پنجابی قوم پرستی کی سوچ اور سیاسی شعور نے فروغ پانا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر میری سیاسی حکمت عملی کی حمایت کرنے والے پنجابیوں کی تعداد 32،768 ھونے کے بعد جو کہ 2019 کے پہلے نصف میں میری سیاسی حکمت عملی کے قائل ھوچکے تھے۔ میں نے ان پنجابی قوم پرستوں کا انتخاب کرنا شروع کیا جو مستقل طور پر میرے مضامین پڑھنے والے تھے۔
سوشل میڈیا پر قومی ' مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی حکمت عملی کے ساتھ پنجابی قوم پرستی کا کام کرنے اور پنجابی قوم کا مقدمہ لڑنے کے لیے پنجابی قوم پرستوں کا انتخاب مکمل طور پر اھلیت ' قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر کیا گیا۔
اس کے بعد 2019 میں پنجابی نیشنلسٹ فورم (پی این ایف) بنا کر منتخب کیے گئے پنجابی قوم پرستوں کو "پی این ایف" کے عہدیدار بنانا شروع کیا گیا۔ لہذا سوشل میڈیا پر میری سیاسی حکمت عملی کے حامیوں نے "پی این ایف" کی حمایت کرنا شروع کردی اور "پی این ایف کے مشن" کی حمایت کرنے والوں کی تعداد؛
2019 کے دوسرے نصف حصے میں 32،768 سے بڑھ کر 65،536 ھوگئی۔
2020 کے پہلے نصف حصے میں دوگنا ھوکر 131،072 ھوگئی۔
2020 کے دوسرے نصف حصے میں دوگنا ھوکر 262،144 ھوگئی۔
اب پاکستان میں قومی سطح پر "پی این ایف" کا تنظیمی کام تقریبا مکمل ھو چکا ھے اور "پی این ایف" پاکستان میں پنجابی قوم پرستوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک بن چکا ھے۔
پاکستان میں "پی این ایف" کے 8 زون ھیں۔
1۔ شمالی پنجاب زون
2۔ وسطی پنجاب زون
3۔ جنوبی پنجاب زون
4۔ سندھ زون
5۔ کراچی زون
6۔ بلوچستان براھوئی ایریا زون
7۔ بلوچستان پشتون ایریا زون
8۔ صوبہ خیبر زون
پاکستان میں "پی این ایف" کے زونل آرگنائزر اب سوشل میڈیا پر سیاسی حکمت عملی کے ساتھ پنجابی قوم پرستی کا کام کرنے اور اپنے اپنے زون میں پنجابیوں کے مسائل اور شکایات کے مطابق پنجابی قوم کا مقدمہ لڑنے کے لیے ' اخلاق کے دائرے میں رھتے ھوئے اور علمی دلائل کے ساتھ مکالمہ کرکے ' منظم طریقے سے اور بہترین انداز میں کام کر رھے ھیں۔
تمام زونل آرگنائزر اپنی اپنی زون میں "زون کے مشن" کے مطابق بڑی ذمہ داری اور محنت کے ساتھ کام کر رھے ھیں۔ ایک زون کا آرگنائزر اپنی "زون کے مشن" پر توجہ دینے کی وجہ سے دوسری "زون کے مشن" کے لیے کام نہیں کرتا ھے۔ تاھم ایک زون کا آرگنائزر مدد مانگنے پر دوسرے زون کے زونل آرگنائزر کے ساتھ تعاون کرتا ھے۔
اپنی اپنی زون میں زونل آرگنائزروں نے ڈپٹی زونل آرگنائزر بنائے ھیں اور 10 میمبروں پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ھے۔ جو اعلی تعلیم یافتہ ' سیاسی شعور اور پنجابی قوم کے لیے کام کرنے کے جذبے سے سرشار پنجابی قوم پرستوں پر مشتمل ھے۔
اب ڈپٹی زونل آرگنائزر اپنی اپنی زون میں "پی این ایف" کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر بنا رھے ھیں۔ ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران میں سے کارکردگی ' قابلیت اور قیادت کی صلاحیت کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر کی تقرری متعلقہ زون کے زونل آرگنائزر مارچ 2021 سے کرنا شروع کر رھے ھیں۔
"پی این ایف" کو تحصیل / سٹی کی سطح پر منظم کرنے کا عمل 2022 میں شروع کیا جائے گا۔ لہذا دسمبر 2022 تک "پی این ایف" پاکستان میں تحصیل / سٹی کی سطح پر ایک منظم تنظیم بن جائے گی اور سوشل میڈیا کے علاوہ 2023 سے عملی میدان میں بھی کام شروع کردے گی۔ انشاء اللہ
"پی این ایف کے مشن" کی حمایت کرنے والوں کی تعداد دسمبر 2020 میں 262،144 تھی۔
اندازہ ھے کہ؛ "پی این ایف" کے زونل آرگنائزروں ' ڈپٹی زونل آرگنائزروں اور سیکشن کوآرڈینیٹروں ' زونل کوآرڈینیٹروں کی اپنے اپنے زون اور سیکشن میں بھرپور کوششوں کی وجہ سے تعداد ھر 6 ماہ میں دوگنا ھو جایا کرے گی۔ اس لیے تعداد؛
2021
کے جون میں دوگنا ھوکر 524،288 ھو جائے گئی۔
2021
کے دسمبر میں دوگنا ھوکر
1،048،576 ھو جائے گئی۔
2022 جون میں دوگنا ھوکر 2،097،152 ھو جائے گئی۔
2022 کے دسمبر میں دوگنا ھوکر 4،194،304 ھو جائے گئی۔
"پی این ایف" کے زونل آرگنائزروں کی فہرست مندرجہ ذیل ھے؛
01۔ Rajpoot Zulfiqar صاحب
زونل آرگنائزر شمالی پنجاب
02۔ جناب Nadeem Ahmed صاحب
زونل آرگنائزر وسطی پنجاب
03۔ جناب DrJamil Arain صاحب
زونل آرگنائزر جنوبی پنجاب
04۔ جناب Afzal Punjabi صاحب
زونل آرگنائزر سندھ
05۔ جناب Saleem Ilyas صاحب
زونل آرگنائزر کراچی
06۔ جناب Mansoor Ahmad صاحب
زونل آرگنائزر براھوئی ایریا
بلوچستان
07۔ جناب Sheraz Rajpoot صاحب
زونل آرگنائزر پشتون ایریا بلوچستان
08۔ جناب Kashif Punjabi صاحب
زونل آرگنائزر صوبہ خیبر
"پی این ایف" کے ڈپٹی زونل آرگنائزروں کی فہرست مندرجہ ذیل ھے؛
1۔ محترمہ Humaira Punjabi صاحبہ
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف شمالی پنجاب
2۔ محترم Shehryar Hamid صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف وسطی پنجاب
3۔ محترم Imran Gujjar صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف جنوبی پنجاب
4۔ محترم Zahid Punjabi صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف سندھ
5۔ محترم Taseer Wahdan صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف کراچی
6۔ محترم Hidar Ali Punjabi صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف براھوئی ایریا بلوچستان
7۔ محترم Malik Junaid صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف پشتون ایریا بلوچستان
8۔ محترم Salman Malik صاحب
ڈپٹی زونل آرگنائزر
پی این ایف صوبہ خیبر
"پی این ایف" کے سیکشن بھی ھیں۔ پنجابی لینگویج سیکشن ' پنجابی لٹریچر سیکشن ' پنجابی کلچر سیکشن ' ٹویٹر سیکشن ' یوٹیوب سیکشن ' بلاگ / ویب سائٹ سیکشن۔
"پی این ایف" کے سیکشن کوآرڈینیٹروں کی فہرست مندرجہ ذیل ھے؛
1۔ کوآرڈینیٹر پنجابی لینگویج سیکشن جناب Muhammad Shahzad Mian صاحب
2۔ کوآرڈینیٹر پنجابی لٹریچر / کلچر سیکشن جناب Iftikhar Mittra Punjabi صاحب
3۔ کوآرڈینیٹر ٹویٹر سیکشن جناب Iqbal Punjabi صاحب
4۔ کوآرڈینیٹر بلاگ / ویب سائٹ / یوٹیوب سیکشن جناب Rana Minhas صاحب
"پی این ایف" کو بین الاقوامی سطح پر بھی منظم کیا جائے گا۔
"پی این ایف" اوورسیز ونگ کے 12 زون ھیں۔
01۔ امریکہ
02۔ کینیڈا
03۔ آسٹریلیا
04۔ جنوبی امریکہ
05۔ مغربی یورپ
06۔ مشرقی یورپ
07۔ جنوبی یورپ
08۔ مشرقی ایشیاء
09۔ جنوب مشرقی ایشیاء
10۔ وسطی ایشیا
11۔ مشرق وسطی
12۔ افریقہ
جناب Faisal Syed صاحب
زونل آرگنائزر مغربی یورپ ھیں۔
"پی این ایف کے مشن" کی حمایت کرنے والوں کی تعداد دسمبر 2022 میں 4،194،304 ھوگی اور ھر 6 ماہ بعد دوگنا ھونے کا سلسلہ جاری رھے گا۔ اس لیے؛
2023 کے جون میں دوگنا ھوکر 8،388،608 ھو جائے گئی۔
2023 کے دسمبر میں دوگنا ھوکر 16،777،216 ھو جائے گئی۔
2024 کے جون میں دوگنا ھوکر 33،554،432 ھو جائے گئی۔
2024 کے دسمبر میں دوگنا ھوکر 67،108،864 ھو جائے گئی۔
لہذا "پی این ایف" کے زونل آرگنائزروں ' ڈپٹی زونل آرگنائزروں اور سیکشن کوآرڈینیٹروں سے درخواست ھے کہ؛
1۔ اپنے اپنے زون اور سیکشن کے "مشن" پر توجہ مرکوز رکھیں۔
2۔ اپنے اپنے زون اور سیکشن کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے اور باھمی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ھفتے میں کم از کم ایک بار ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کیا کریں۔
3۔ اپنی اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران کی تربیت کیا کریں۔
4۔ اپنی اپنی زون میں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران اور ڈسٹرکٹ آرگنائزروں ' زونل اور ڈسٹرکٹ سیکشن کوآرڈینیٹروں کی تقرری پر دھیان دیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں