1980 کی دہائی کے آخر میں جب پی ٹی وی ڈرامہ "تنہائیاں" نے دھوم مچائی ہوئی تھی اور ہفتہ کی شام کا ہر مردوزن کو بے چینی سے انتظار رہتا تھا ان دنوں پی ٹی وی کے اس وقت کے ڈائریکٹر آغا ناصر مرحوم محکمانہ معاملات کی غرض سے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے لیے گیے ہوئے تھے، وہ کہتے ہیں کہ اتوار کے دن فراغت کے لمحات گزارنے کے لیے میں جالندھر کے مین بازار چلاگیا، گھومتا گھومتا میں ایک ویڈیو(وی سی آر) دکان کے شیشے پر لکھے جملے کو دیکھ کر ٹھٹک گیا جہاں انگریزی میں موٹے الفاظ میں پی ٹی وی سیریل "تنہائیاں" کی نئی قسط دستیاب ہے لکھا تھا، اپنی حیرت کو کم کرنے کی غرض سے دکان کے اندر چلاگیا اوردکان کے سکھ مالک سے پوچھا کہ بھائی آپ نے دکان کے باہر پی ٹی وی ڈرامہ 'تنہائیاں' کے بارے میں جو جملہ لکھا ہے یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ گذشتہ رات آٹھ بجے اس ڈرامہ کی نئی قسط آن ائر گئی ہے تو آپکے پاس اس ڈرامے کی نئی قسط ویڈیو کیسٹ میں کیسے دستیاب ہے، میرے سوال کے جواب میں اس سکھ دکاندار نے کہا کہ میرے کچھ رشتے دا...
My blog are to provide latest news information, latest articles. Different important topics are discussed for the information