آئیے آج اس دور کو یاد کریں جب جمہوریت جیسا ناسور ہم پر مسلط نہیں تھا جب امریکی ڈالر 3 روپے کا تھا سونے کی قیمت 160روپے تولہ تھی آٹا سولہ روپے کا من(40 کلو) گوشت چھوٹا دو روپے سے تین روپے کلو بڑا گوشت ایک روپے سے ڈیڑھ روپے کلو خالص گھی چار روپے کلو ،دودھ ایک روپے لیٹر/کلو تھا آپ سوچیں گے ایسا کون سا معجزاتی دور تھا ہاں ایسا دور تھا فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان کا دور حکومت جنرل ایوب خان ایک مخلص انسان تھے۔ جنہیں پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ایوب خان کے زمانے میں ہی پاکستان نے صنعتی اور زرعی ترقی کی طرف تیزی سے قدم بڑھایا۔ اس دورحکومت کو عوامی اعتبار سے پاکستان کا سنہری دور بھی کہا جاتا ہے ایوب خان کےدور حکومت میں پاکستان کی ترقی کا اندازہ یہاں سے لگائیے ایشیا میں پاکستان ترقی کےلحاظ سے جاپان کےبعد دوسرے نمبر پر تھا۔ اِن کےدور حکومت میں 1958ءسے1969ءتک امریکی ڈالر تین روپے سےپانچ روپے کے درمیان رہا اور ڈالر اور سونے کی قیمت میں جو اضافہ ہوا وہ بھی 1965 کی پاک بھارت جنگ کے بعد ہوا۔ایوب خان کے زمانے میں ہی عوام نے تمام سینما گھروں میں وہ تصویری خبرنامہ دیکھا ،جس می...
My blog are to provide latest news information, latest articles. Different important topics are discussed for the information